حضور سید دو عالم ﷺ کی حیاتِ طیبہ اور پاکیزہ سیرتِ مطہرہ تمام انسانیت بالخصوص نوجوانوں کے لیے رشد و ہدایت کا سرچشمہ ہے۔
﴿ لَّقَدْ كَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللَّهِ أُسْوَةٌ حَسَنَةٌ ﴾
معاصر دور میں جب سوشل میڈیا اور مادہ پرستی نے نوجوانوں کی فکری بنیادوں کو متزلزل کر رکھا ہے، سیرتِ طیبہ کا مطالعہ اور نبی کریم ﷺ کی شفقت، عدل اور راست بازی کو اپنی عملی زندگی میں اپنانا ہی نجات اور فلاح کی واحد راہ ہے۔