سوال

مسلمان کی روح پاک ہے یا ناپاک ؛ اگر پاک ہے تو نار دوزخ کیسے جلائے گی ؟

 الجواب

  مسلمان کی روح نجاست کفر سے پاک ہے ؛ مگر عاصی کو آلائش معاصی سے پاک کرنے کے لئے اسے اتنی مدت تک جہنم میں رہنا ہوگا جب تک خدا چاہے ،

والعیاذ باللہ سبحانہ و تعالى اللهم اجرنا من النار

مسلمان کی روح کو ناپاک نہ کہنا چاہئے۔ روح نہیں جلائی جاتی ، نہ وہ جلنے کی چیز ہے ،جسم جلایا جاتا ہے۔

واللہ تعالیٰ اعلم

حوالہ : فتاوی مصطفویہ ص ٤٥٥

 

kya musalman ki rooh dozakh me jalegi

کیا مسلمان کی روح دوزخ میں جلےگی